پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شہزاد سیموئل نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میںشمولیت کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پی پی رہنما شہزاد سیموئل نے چیفکوآرڈینیٹر اقلیتی ونگ پنجاب راحیلہ خادم حسین سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ نمیں شمولیت کا اعلان کیا۔
ملاقات میں کامران بھٹی، بابا فلبوس اور فوکل پرسن احمد سعید محسن موجود تھے،راحیلہ خادم حسین نے شہزاد سیموئل اور ساتھیوں کو کان لیگ میں شمولیت پر خوشآمدید کہا۔
اس موقع پر شہزاد سیموئل کا کہنا تھا کہ مریم نواز شریف کی اقلیتوں کے لیےکوششوں نے متاثر کیا ہے۔
