اہم کرکٹ کے کھلاڑی کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

اہم کرکٹ کے کھلاڑی کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں گزشتہ روز آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کےدرمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا نے فائنل کے لیےکوالیفائی کر لیا ہے۔

آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔ جنوبی افریقہ کے بلے بازکوئنٹن ڈی کاک نے آسٹریلیا کے خلاف اپنا آخری میچ کھیلنے کے بعد ون ڈے کرکٹ سےریٹائرمنٹ لے لی۔ پروٹیز وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کاک نے ورلڈ کپ سیمیفائنل میں شکست کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔

ڈی کاک اس ورلڈ کپ میں دوسرے سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی ہیں۔ یادرہے کہ اس کا اعلان کوئنٹن ڈی کاک نے ورلڈ کپ سے قبل کیا تھا۔