پولیس نے خیبرپختونخوا کے ڈیرہ اسماعیل خان سے سابق رکن قومی اسمبلی اور پشتونتحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما علی وزیر کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق علی وزیر بلوچستان سے گزشتہ رات ڈی آئی خان پہنچا۔ پولیسنے بتایا کہ علی وزیر کو ڈی آئی خان کے صدر تھانے میں درج مقدمے کے سلسلے میںگرفتار کیا گیا تھا۔
سابق ایم این اے کو بھی اگست میں اسلام آباد میں پی ٹی ایم کے جلسے سے خطاب کےبعد گرفتار کیا گیا تھا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں انہیں جبریگمشدگیوں پر حکام پر تنقید کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
