وزارت داخلہ نے پیر کو سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کیبشریٰ بی بی کا نام 190 ملین پاؤنڈ این سی اے اسکینڈل کیس میں ایگزٹ کنٹروللسٹ (ای سی ایل) میں ڈال دیا۔ یہ فیصلہ اس کے بعد آیا ہے، احتساب عدالت نے 11نومبر کو شواہد کی بنیاد پر سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی حیثیت کو گواہ سےتبدیل کر کے ملزم بنا دیا تھا۔
ان سے 13 نومبر کو نیب آفس میں بطور ملزم تفتیش کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ ابتدائی تفتیش کے دوران بشریٰ بی بی کو بطور گواہ بلایا جا رہا ہے۔ نیبذرائع نے مزید بتایا کہ شواہد کی روشنی میں انہیں ملزم بنایا گیا ہے۔
تفتیش کے دوران عدم تعاون کی صورت میں نیب عدالت سے بشریٰ بی بی کی گرفتاریبھی مانگ سکتا ہے۔ نیب کی جانب سے بھی جلد ریفرنس عدالت میں دائر کرنے کی توقعہے۔
