آئس لینڈ میں چند گھنٹوں میں 800 زلزلے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ آتش فشاں پھٹنے کےخطرے کے پیش نظر ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے جبکہ زلزلے کے مرکز کے قریبواقع شہر کو خالی کرا لیا گیا ہے۔
آئس لینڈ میں ایک ماہ کے دوران 24,000 آفٹر شاکس کے ساتھ 5.2 شدت کے زلزلے کےبعد ایک بڑی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مسلسل زلزلے آتش فشاں کے پھٹنے کی علامات ہیں۔

