گاڑی استعمال کرنے والے افراد کے لیے بری خبر

گاڑی استعمال کرنے والے افراد کے لیے بری خبر

نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب بھر میں کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریکڈاؤن کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور اور تمام آرپی اوز کو بغیر لائسنس گاڑیاں اور موٹر سائیکل چلانے والے کم عمر ڈرائیوروں کےخلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں کم عمر ڈرائیوروں کے خلافکارروائی کی روزانہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کم عمر ڈرائیورزنہ صرف اپنے لیے بلکہ دوسروں کے لیے بھی خطرہ ہیں، کم عمر ڈرائیوروں کی گاڑیاںاور موٹر سائیکلیں بند کی جائیں۔