Follow
WhatsApp

پاک فوج کی بڑی کامیابی

پاک فوج کی بڑی کامیابی

جمعرات کو پشاور کے گاؤں بڈھ بیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں چار دہشتگرد مارے گئے۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق نشانہ بننےوالے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کو انتہائی مطلوب تھے۔ وہ ٹارگٹ کلنگ اور بھتہخوری میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔

دریں اثناء ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی کے جنرل علاقے میں کی گئیایک اور کارروائی میں دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں آزاد جموںو کشمیر کے باغ سے تعلق رکھنے والے 34 سالہ لانس نائیک محمد اعجاز خان شہیدہوگئے۔

بدھ کو بھی سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک کے علاقے کری مچانخیل میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کامیاب آپریشن میں سات دہشت گردوں کو ہلاککردیا۔