آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ریاست کے علاوہ کسی بھی تنظیم یاگروہ کی جانب سے طاقت کا استعمال اور مسلح کارروائی ناقابل قبول ہے، عدمبرداشت اور انتہا پسندانہ رویے کی کوئی جگہ نہیں ہے، خاص طور پر اقلیتوں اورکمزور طبقات کے خلاف۔
. پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل عاصم منیر سےعلمائے کرام اور مشائخ نے ملاقات کی جس میں انہوں نے انتہا پسندی، دہشت گردیاور فرقہ واریت کی متفقہ طور پر مذمت کی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہپاکستان ہر شہری کا ہے بلا تفریق مذہب، صوبے یا کسی دوسرے عنصر کے، ریاستیفریم ورک سے باہر کسی بھی تنظیم یا گروہ کی طرف سے طاقت کا استعمال یا مسلحکارروائی ناقابل قبول ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ کسی کے خلاف عدم برداشت اور انتہا پسندانہ رویے کیکوئی جگہ نہیں ہے، خاص طور پر اقلیتوں اور کمزور گروہوں کو نشانہ بنانا۔

