Follow
WhatsApp

پنجاب حکومت کو بڑا جھٹکا

پنجاب حکومت کو بڑا جھٹکا

سپریم کورٹ نے مالک کو کوئی معاوضہ ادا کیے بغیر زمین کے ٹکڑے پر سڑک بنانے پرپنجاب حکومت پر 10 لاکھ روپے ہرجانے کا جرمانہ عائد کردیا۔ چیف جسٹس آفپاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے پنجاب کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل بلیغ زمان پر فضولکیس کی بحث پر برہمی کا اظہار کیا۔

انہوں نے سوال کیا کہ حکومت نے بغیر اجازت یا معاوضے کے کسی کی زمین پر سڑککیسے بنائی؟ انہوں نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار نے حکومت کو زمین گفٹ نہیںکی اور نہ ہی حکومت نے قانون کے مطابق زمین حاصل کی۔ چیف جسٹس نے ایڈیشنلایڈووکیٹ جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سپریم کورٹ میں اتنا فضولکیس کیوں دائر کیا۔

حقیقی مقدمات کو سائیڈ لائن کیا جاتا ہے، اور غیر سنجیدہ اور جھوٹے مقدماتدرج کیے جاتے ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ فضول مقدمات درج کر کے عوامیوسائل اور عدالت کا وقت ضائع کیا جا رہا ہے۔