Follow
WhatsApp

پی ایم ایل این کا انتخابات کے متعلق اب تک کا سب سے بڑا قدم

پی ایم ایل این کا انتخابات کے متعلق اب تک کا سب سے بڑا قدم

2024 کے انتخابات سے قبل بلوچستان میں اہم سیاسی اتحاد بننے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا جلدبلوچستان کا دورہ متوقع ہے اور اس سے صوبے میں بڑا سیاسی اتحاد قائم ہوسکتاہے۔

اطلاعات کے مطابق صوبے میں حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ اتحاد کرسکتی ہے۔

اتحاد کے بعد توقع ہے کہ یہ تینوں جماعتیں بلوچستان میں مشترکہ طور پر الیکشنلڑیں گی اور مستقبل کے وزیراعلیٰ کا فیصلہ مذاکرات کے ذریعے کیا جائے گا۔اطلاعات ہیں کہ بلوچستان کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ جام کمالوزیراعلیٰ بنائے جانے کی شرط پر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوسکتے ہیں۔

مزید برآں، اتحاد بنانے سے قبل جے یو آئی نے مولانا عبدالغفور حیدری کووزیراعلیٰ بلوچستان بنانے کی شرط پہلے ہی رکھ دی تھی۔