عبداللہ شفیق کو کپتان بنانے کا فیصلہ؟

عبداللہ شفیق کو کپتان بنانے کا فیصلہ؟

سابق فاسٹ بولر محمد آصف نے کپتان بابر اعظم کو تمام فارمیٹس میں کپتانیچھوڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے عبداللہ شفیق کو کپتانی کا بہترین انتخاب قرار دیا۔

کرکٹ پاکستان کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عبداللہ ایک اوپنرہیں، انہوں نے بڑے عزم کا مظاہرہ کیا اور شاٹ سلیکشن پر زیادہ محنت سے وہ طویلعرصے تک پاکستان کرکٹ میں بطور کپتان بہت کامیاب ہو سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ محمد آصف نے آسٹریلیا کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کے لیے سرفرازاحمد کو کپتان بنانے کے خیال کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ریورس گیئرز کا سہارالینے کی ضرورت نہیں ہے اور پاکستان کو اگلے دس سال کے لیے منصوبہ بندی کرنیچاہیے۔