اہم سیاسی شخصیت چل بسے

اہم سیاسی شخصیت چل بسے

نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان انتقال کرگئے۔ خیبرپختونخوا کے نگراںوزیر اعلیٰ اعظم خان گزشتہ رات پشاور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، انہیںپیٹ میں شدید انفیکشن ہوا، وہ ریٹائرڈ بیوروکریٹ تھے، اعظم خان وفاقی سیکریٹریوزارت پیٹرولیم و قدرتی وسائل، وفاقی سیکریٹری مذہبی امور تھے۔

معاملات انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم چار صدہ سے حاصل کی، پشاور یونیورسٹی سےقانون کی تعلیم حاصل کی، لندن سے بیرٹ لاء کی ڈگری حاصل کی، اکتوبر 2007 سےاپریل 2008 تک خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ، ستمبر 1990 سے جولائی 1993 تک کےپی کے کے چیف سیکرٹری رہے۔