پاکستانی عوام کے لئے بُری خبر

پاکستانی عوام کے لئے بُری خبر

پاکستان بھر کے یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی، آٹا اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کریانہ اشیا کی قیمتوں کے حوالے سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز پر چینی کی قیمت 155 روپے ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں قیمت 142.54 روپے ہے جو یوٹیلٹی سٹورز سے 12.46 روپے کم ہے۔

اسی طرح یوٹیلیٹی سٹورز پر 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2840 روپے ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں قیمت 2706.32 روپے ہے جو یوٹیلٹی سٹورز کے مقابلے میں 133.68 روپے کم ہے۔

اگست کے شروع میں پاکستان میں چینی کی ہول سیل قیمت ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئی اور 163 روپے فی کلو گرام تک پہنچ گئی۔