امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی

جمعرات کی صبح کاروباری دن کا آغاز پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافے سے ہوا۔ انٹربینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی 37 پیسے اضافے کے ساتھ 280.25 روپے پر ٹریڈ کر رہی تھی۔

تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر 282 روپے پر مستحکم رہا۔ ایک روز قبل بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 279.88 روپے پر بند ہوا اور اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے اضافے کے ساتھ 282 روپے کا ہوگیا۔

کراچی میں فاریکس ڈیلرز کے مطابق، منگل کی صبح کے تجارتی سیشن میں، امریکی ڈالر انٹربینک مارکیٹ میں 38 پیسے کی کمی کے بعد 279.50 روپے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ منگل کو دیر سے تجارتی سیشن میں، امریکی ڈالر 31 پیسے اضافے کے ساتھ 279.43 روپے پر بند ہوا۔