پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں زبردست اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے جس کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں تبدیلی آئی ہے۔

جیمز اینڈ جیولری ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 1450 روپے فی تولہ اضافے کے بعد 24 قیراط سونے کی قیمت 210,000 روپے فی تولہ ہو گئی۔ 10 گرام سونے کی قیمت 180,410 روپے اور 22 کیرٹ سونے کے 10 گرام کی قیمت 165,380 روپے کو چھو گئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1986 ڈالر تک پہنچ گئی۔