پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو الیکشن کمیشن سے بڑا ریلیف حاصل

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو الیکشن کمیشن سے بڑا ریلیف حاصل

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا۔

نجی نشریاتی ادارے کے مطابق الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 24 میں اخلاقیات کی خلاف ورزی کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ان پر عائد الزامات واپس لے لیے ہیں۔

عمران خان کو انتخابی مہم کے دوران سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے پر متنبہ کیا گیا تھا۔