کراچی میں انتہائی افسوسناک واقعہ
Shares
راشد منہاس روڈ پر ڈالمیا کے قریب ایک کثیر المنزلہ شاپنگ مال میں ہفتہ کی صبح آگ لگنے سے آٹھ افراد ہلاک اور کم از کم ایک درجن زخمی ہو گئے۔
حکام نے بتایا کہ ہلاکتیں دم گھٹنے اور جھلسنے کی وجہ سے ہوئیں، جب کہ زخمیوں میں سے کچھ نکالنے کے دوران سیڑھیوں سے گرے اور دیگر کو جھلسنے کے زخم آئے۔
ادھر کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے فائر ڈپارٹمنٹ کے حوالے سے بتایا کہ آگ نے 9 افراد کی جان لے لی، اور تلاش کا عمل جاری ہے، دم گھٹنے کے باعث بے ہوشی کی حالت میں 7 افراد کو نکال لیا گیا، جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
تمام زخمی اور بے ہوش افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ کم از کم 30 افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت عمارت کو خالی کرایا، جب کہ کچھ اطلاعات کے مطابق بہت سے لوگ اب بھی اندر ہیں۔
جناح اسپتال کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں 10 زخمی لائے گئے ہیں جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔