خیبر پختونخوا میں افسوسناک واقعہ
Shares
ضلع خیبر میں علی مسجد تھانے کی حدود میں لالہ کنڈو چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق نامعلوم حملہ آور حملے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری حملے کی جگہ پر پہنچ گئی اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
واضح رہے کہ بدھ کو ضلع باجوڑ میں ایک بم دھماکے میں جمعیت علمائے اسلام ف کا ایک رہنما جاں بحق اور تین افراد زخمی ہو گئے تھے۔