پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا، اہم رہنما گرفتار

پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا، اہم رہنما گرفتار

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے سابق وزیر ملک شاہ محمد خان وزیر کو پیر کو بنوں میں ضمانت منسوخ ہونے کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کو 9 مئی کو توڑ پھوڑ سے متعلق متعدد مقدمات کے سلسلے میں بنوں کی انسداد دہشت گردی کی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کرنے کے بعد فوری طور پر اپنی تحویل میں لے لیا۔

ملک شاہ وزیر کو محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے درج کئی مقدمات کا بھی سامنا تھا۔ بعد ازاں پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کو تھانہ کینٹ منتقل کردیا۔