بڑے شہروں میں گاڑیوں کے داخلے پر پابندی

بڑے شہروں میں گاڑیوں کے داخلے پر پابندی

سویڈن نے پٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کی درآمد پر پابندی لگا دی۔ یورپی ملک اسٹاکہوم میں 2025 تک شہر کے مرکزی 20 بلاکس میں پیٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کا داخلہممنوع رہے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے نے رپورٹ کیا کہ شہر کے ڈپٹی میئر نے یہ اعلان کرتےہوئے کہا کہ اس اقدام کا مقصد ہوا کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔

یہ مکمل طور پر ناقابل قبول ہے کہ چھوٹے بچوں کے پھیپھڑوں کو نقصان پہنچ رہاہے اور یہ کہ ماحولیاتی آلودگی کے نتیجے میں بزرگ بہت جلد انتقال کر رہے ہیں،اس لیے اسے روکنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

ڈپٹی میئر نے کہا کہ ہمیں ان نقصان دہ گیسوں کو محدود کرنا چاہیے جو پٹرول اورڈیزل گاڑیاں خارج کرتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: قیمتوں میں ایک بار پھر تبدیلی،موٹر سائیکل کے شوقین افراد کے لیے اہم خبر۔ یہ پابندی، جو 31 دسمبر 2024 سےنافذ العمل ہو جائے گی، ایک ایسے علاقے میں لگائی جا رہی ہے جہاں پیدل چلنےوالے اور سائیکل سوار بہت زیادہ ہیں، اور ہوا کے معیار کو بہتر کرنا ضروری ہے۔

یہ فیصلہ سٹاک ہوم کے شاپنگ ڈسٹرکٹ کے مرکز میں کیا گیا جو کھانے کی دکانوںاور دفتری عمارتوں سے بھرا ہوا ہے۔ اس پابندی کا اطلاق پولیس کاروں،ایمبولینسوں، یا دیگر سیکیورٹی سروسز پر نہیں ہوگا۔