کپتان بابر اعظم نے خاموشی توڑ دی

کپتان بابر اعظم نے خاموشی توڑ دی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ وہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں اسپنرز کی کارکردگی سے مایوس ہیں۔

کولکتہ میں میچ کی پریزنٹیشن کے دوران بات کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ واپسی پر کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ مثبت پہلوؤں کو بھی مدنظر رکھے ہوئے ہیں۔ غور طلب ہے کہ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کو آخری میچ میں انگلینڈ کے خلاف 93 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ٹیم نے ایونٹ میں مجموعی طور پر 9 میچز کھیلے جس میں 4 میں فتح حاصل کی جبکہ 5 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔