عبداللہ شفیق کو کپتان بنانے کا فیصلہ؟

عبداللہ شفیق کو کپتان بنانے کا فیصلہ؟

سابق فاسٹ بولر محمد آصف نے کپتان بابر اعظم کو تمام فارمیٹس میں کپتانی چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے عبداللہ شفیق کو کپتانی کا بہترین انتخاب قرار دیا۔

کرکٹ پاکستان کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عبداللہ ایک اوپنر ہیں، انہوں نے بڑے عزم کا مظاہرہ کیا اور شاٹ سلیکشن پر زیادہ محنت سے وہ طویل عرصے تک پاکستان کرکٹ میں بطور کپتان بہت کامیاب ہو سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ محمد آصف نے آسٹریلیا کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کے لیے سرفراز احمد کو کپتان بنانے کے خیال کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ریورس گیئرز کا سہارا لینے کی ضرورت نہیں ہے اور پاکستان کو اگلے دس سال کے لیے منصوبہ بندی کرنی چاہیے۔