پی ایم ایل این کا پی ٹی آئی سے بات چیت کرنے کے متعلق بڑا بیان

پی ایم ایل این کا پی ٹی آئی سے بات چیت کرنے کے متعلق بڑا بیان

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ترقی اور مفاہمت کی بات کی ہے۔ ہم نیوز کے پروگرام ’اَپ فرنٹ ود مونا عالم‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خرم دستیگی نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف فیصلے ججوں پر دباؤ ڈال کر کیے گئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا انتقامی ایجنڈا تھا، ہمارا نہیں، ہمارا ایجنڈا مخالفین کو جیلوں میں ڈالنا نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی سمجھ گئے کہ پارٹی کے ساتھ حکومت کر سکتے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی 16 ماہ سے مخلوط حکومت میں شامل تھی، پیپلز پارٹی سیاسی دباؤ کی وجہ سے ایسے بیانات دے رہی ہے، 8 فروری کو پورے ملک میں جمہوری مقابلہ ہوگا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی پارٹی پارلیمنٹ میں آئی تو بحث ہوگی، چیئرمین پی ٹی آئی نے دوسری جماعتوں کے مینڈیٹ کا احترام نہیں کیا۔