حارث رؤف نے بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا

حارث رؤف نے بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کے پاس ورلڈ کپ کی تاریخ کا بدترین ریکارڈ ہے۔

حارث رؤف نے ورلڈ کپ 2023 میں 9 میچوں میں 533 رنز دیے اور 33.31 کی اوسط سے 16 وکٹیں حاصل کیں جو کہ کسی بھی باؤلر کے ورلڈ کپ ایڈیشن میں دیے گئے سب سے زیادہ رنز ہیں۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ انگلینڈ کے عادل رشید کے پاس تھا جنہوں نے ورلڈ کپ 2019 میں 526 رنز بنائے تھے۔