شاہین شاہ آفریدی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

شاہین شاہ آفریدی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے سابق کپتان وسیم اکرم کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔ شاہینوں نے ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں پاکستانی فاسٹ باؤلر کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں مجموعی طور پر 18 وکٹیں حاصل کیں۔

وسیم اکرم نے 1992 کے ورلڈ کپ میں بھی 18 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ پاکستان کی جانب سے کسی ایک ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ شاہد آفریدی کے پاس ہے۔

انہوں نے 2011 کے ورلڈ کپ کے دوران 8 میچوں میں 21 وکٹیں لے کر یہ کارنامہ انجام دیا۔