چندگھنٹوں میں 800 زلزلے محسوس کیے گئے

چندگھنٹوں میں 800 زلزلے محسوس کیے گئے

آئس لینڈ میں چند گھنٹوں میں 800 زلزلے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ آتش فشاں پھٹنے کے خطرے کے پیش نظر ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے جبکہ زلزلے کے مرکز کے قریب واقع شہر کو خالی کرا لیا گیا ہے۔

آئس لینڈ میں ایک ماہ کے دوران 24,000 آفٹر شاکس کے ساتھ 5.2 شدت کے زلزلے کے بعد ایک بڑی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مسلسل زلزلے آتش فشاں کے پھٹنے کی علامات ہیں۔