بینکنگ ڈپازٹس نے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح قائم کر دی، بینکنگ ڈپازٹس26 ہزار 398 ارب روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 22 اکتوبر کے مقابلے 23 اکتوبر میں بینکنگڈپازٹس میں 17.80 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 22 اکتوبر کے مقابلے 23 اکتوبرمیں بینکنگ ڈپازٹس میں 3986 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعدبینکنگ ڈپازٹس 23 اکتوبر کو تاریخ کی بلند ترین سطح 26 ہزار 398 ارب روپے کیریکارڈ سطح پر پہنچ گئے۔



