امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق جاپان کے جزائر ایزو میں 6 پوائنٹ 1 شدت کےزلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
10 کلومیٹر گہرائی کے ساتھ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 10 بجے آیا۔
تاہم، جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ اسی وقت توریشیما جزیرے کےسمندر میں 6+3 کی شدت کا زلزلہ بھی محسوس کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعنہیں ملی ہے۔



