ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال کی کال دیدی

ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال کی کال دیدی

آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے 25 اکتوبر کو ہڑتال کی کال دے دی۔

ٹرانسپورٹروں نے مطالبات پورے نہ ہونے پر 25اکتوبر کو گورنر ہائوس لاہور کےگھیرائو کا اعلان کیا اور کہا کہ 25اکتوبر کو گورنر ہائوس کا گھیرائو کرکےمطالبات کی منظوری کے لیے دھرنا دیا جائے گا ۔

اگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کریں گے ۔

آل پاکستان ٹرانسپورٹ اونر فیڈریشن کا مطالبہ ہے کہ پٹرول سبسڈی کے ذریعے 150روپے لٹر دیا جائے یا پھر ایران سے ڈائریکٹ لانے کی اجازت دی جائے۔