2023 ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ بھارت کے شہر احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیممیں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ہو رہا ہے۔
حیدرآباد دکن کے بعد دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم کی سیٹوں پر گندگی کےڈھیر نے کھیل دیکھنے آنے والے تماشائیوں کو مایوس کردیا۔
سٹیڈیم کی نشستوں پر گندگی کی ویڈیو وائرل ہو گئی، بھارتی کرکٹ بورڈ کی نااہلیکا پول کھل گیا۔
سٹیڈیم میں کھیل دیکھنے کے لیے آنے والے تماشائیوں نے کرسیوں پر لگے گندگی کےڈھیر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹکٹپر ہزاروں روپے خرچ کرنے کے باوجود انہیں گندی کرسیوں پر ہی بیٹھنا پڑا۔ .



