چاغی بازار کے قریب چاغی محلے میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے کے نتیجے میں دوافراد جاں بحق ہوگئے۔
لیویز حکام کا دعویٰ ہے کہ دھماکا پاک افغان سرحدی علاقے دالبندین سے 60کلومیٹر دور چاغی بازار میں اس وقت ہوا جب ایک گزرنے والی گاڑی نے سڑک کےکنارے نصب بارودی مواد کو اڑا دیا۔
لیویز حکام کے مطابق، دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور تین دیگر زخمیہوئے۔
لیویز اور ایف سی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جب کہ زخمیوں کوطبی امداد کے لیے دالبندین اسپتال لے جایا گیا ہے۔



