قومی ایئرلائن کو ایک اور جھٹکا

قومی ایئرلائن کو ایک اور جھٹکا

پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے پی آئی اے کا مالی بحران مزید سنگین ہونے پرجیٹ فیول کی فراہمی سے انکار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر پیآئی اے کی دو پروازیں روک دی-

اس حوالے سے بتایا گیا کہ پی ایس او نے رقم کی عدم ادائیگی کے نتیجے میں پیآئی اے کو تیل کی فراہمی روک دی تھی۔ پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق پی آئی اےکی پرواز پی کے 305 شام 5 بجے لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی۔ لاہور سےمدینہ جانے والی پرواز پی کے 741 کو ایندھن فراہم نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ پی ایس او کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور ایندھن کی فراہمی کے ساتھ ہیپروازیں شروع ہو جائیں گی۔