Follow
WhatsApp

سبمرین ڈوبنے سے بحریہ کے 55 اہلکار ہلاک

سبمرین ڈوبنے سے بحریہ کے 55 اہلکار ہلاک

ایک چینی ایٹمی آبدوز اپنے ہی ماہی گیری کے جال میں پھنس کر ڈوب گئی، جس کےنتیجے میں 55 چینی بحریہ کے اہلکار ہلاک ہو گئے، برطانوی خبر رساں ادارے “دیٹائمز” کے مطابق برطانوی خفیہ ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چینی بحریہ کے 55اہلکار ہلاک ہو گئے۔

یہ واقعہ مبینہ طور پر “زرد سمندر” میں پیش آیا۔ تاہم تائیوان نے آبدوز کےواقعے کی صداقت پر سوال اٹھایا ہے۔

چینی بحریہ کی آبدوز کو برطانوی انٹیلی جنس رپورٹ میں “093-417” کا نام دیاگیا ہے، جس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 21 اگست کو آبدوز کو تباہ کن نقصانپہنچانے کے نتیجے میں عملے کی آکسیجن کی سطح میں کمی واقع ہوئی تھی۔

رپورٹ میں 21 افسران کے ساتھ ساتھ کیپٹن کو بھی ہلاکتوں میں درج کیا گیا ہے۔