پی ٹی ائی کی ایک اور اھم وکٹ گر گئی

پی ٹی ائی کی ایک اور اھم وکٹ گر گئی

پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنماء اور سابق معاون خصوصی عثمان ڈار نے بھی پیٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ نومئی کی پلاننگچیئرمین پی ٹی آئی کی زیر صدارت زمان پارک میں ہوئی، گرفتاری کی صورت میںحساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ہدایت دی گئی۔

سابق معاون خصوصی اور چیئرمین پی ٹی آئی کے قریبی ساتھی عثمان ڈار نے نجی ٹیوی کو دیئے گئے انٹرویو میں 9 مئی کی پوری ذمہ داری سابق وزیراعظم پر ڈالتےہوئے پارٹی اور سیاستدان چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کی پلاننگ چیئرمین پی ٹی آئی کی زیرصدارت زمان پارکمیں ہوئی، گرفتاری کی صورت میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ہدایت دی گئی،حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ہدایت خود چیئرمین پی ٹی آئی نے دی۔