بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راہول گاندھی اور شرد پوار جیسی اپوزیشن شخصیاتنے مہاراشٹر کے شہر ناندیڑ کے شنکر راؤ چون اسپتال میں 31 ہلاکتوں پروزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور واقعے کوقتل قرار دیا ہے۔ دیا
ہسپتال میں پہلے دن 12 شیر خوار بچوں سمیت کل 24 مریض انتقال کرگئے، گزشتہ راتمزید 4 بچوں سمیت 7 مریض انتقال کر گئے۔ اس طرح نوزائیدہ بچوں کی اموات کی کلتعداد 16 ہو گئی ہے۔
کانگریس پارٹی کی طرف سے صورتحال کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرنے کے بعد اسواقعہ کی جانچ کے لیے تین رکنی ماہر کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ نیشنلسٹ کانگریسپارٹی کے شرد پوار نے سوشل میڈیا پر اس المناک واقعہ کو چونکا دینے والابتایا۔ اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ بچوں کی اموات ہسپتال میں ادویات کی کمی کےباعث ہوئیں۔
واضح رہے کہ تھانے میونسپل کارپوریشن کے کلوا اسپتال میں دو ماہ قبل بھی ایکہی رات میں 18 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ شرد پوار کے مطابق اگر اس واقعہ کوسنجیدگی سے لیا جاتا تو ایسا نہ ہوتا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ ہسپتال میں صرف 500 بستر ہیں لیکن روزانہ 1200مریض داخل ہوتے ہیں۔ اس کے بعد سے کچھ نرسوں کے عہدے نئے ملازمین سے پُر کیےگئے ہیں، اور میڈیکل آفیسر کی بھی کمی ہے۔



