یوٹاہ میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چھوٹے طیارے میں سینیٹر ڈگ لارسن، ان کیاہلیہ اور ان کے دو چھوٹے بچے سوار تھے جب یہ امریکی ریاست یوٹاہ میں گر کرتباہ ہوا اور اس میں سوار چاروں افراد اس واقعے میں ہلاک ہو گئے۔
سینیٹر ڈگ لارسن خود طیارے کو چلا رہے تھے۔ وہ ایک ہفتے کے آخر میں تفریح کےلیے موآب گئے۔
ذرائع کے مطابق یوٹاہ میں سینیٹر ڈگ لارسن کی جانب سے فیول اسٹاپ بنایا گیاتھا اور طیارہ ٹیک آف کے بعد گر کر تباہ ہوگیا۔



