پاکستان میں سونے کے پہاڑوں کی نیلامی

پاکستان میں سونے کے پہاڑوں کی نیلامی

*وفاقی حکومت قومی اثاثے بیچنے پر تل گئی،سعودی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کےلیے ریکوڈک پراجیکٹ میں اپنے شیئرز کی سعودی عرب کو فروخت پر غور شروع کردیا۔*

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے بھی پراجیکٹ کا حصہ بننے میں دلچسپیکا اظہار کیا ہے۔خصوصی سرمایہ کاری کونسل ایس آئی ایف سی نے وفاقی اداروں کوخط لکھ کر آئندہ مہینوں میں سعودی کمپنیوں کے ساتھ لین دین کو حتمی شکل دینےپر زور دیا ہے۔

ایس آئی ایف سی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ معدنیات کیتلاش کے لیے سعودی عرب کے پاس ریکوڈک میں علیحدہ بلاک ہو لیکن سعودی عرب کیدلچسپی موجودہ پراجیکٹ میں سرمایہ کاری میں ہے، سعودی عرب کسی ایسے علاقے میںکان کنی کا خطرہ مول نہیں لینا چاہتا جہاں پہلے کوئی کام نہ ہوا ہو ۔