بھارت کے دارالحکومت اور مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں آنے والے زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5 اعشاریہ6 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ گہرائی 10 کلومیٹر بتائی جارہی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی، اتر پردیش اور امروہا میں زلزے کے جھٹکے محسوسکیے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل نیپال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئےجس کی شدت 6.2 بتائی گئی۔



