عالمی ادارے نے پاکستان میں اگلے 48 گھنٹے میں تباہ کن زلزلے کی پیشگوئی کر دی ہے

عالمی ادارے نے پاکستان میں اگلے 48 گھنٹے میں تباہ کن زلزلے کی پیشگوئی کر دی ہے

زلزلہ پیما ریسرچ انسٹیٹیوٹ سولر سسٹم جیومیٹری سروے (ایس ایس جی ایس) نے چمنفالٹ لائن میں آئندہ دو روز میں زلزلے کی پیش گوئی کردی۔

زلزلہ پیما ریسرچ انسٹیٹیوٹ سولر سسٹم جیومیٹری سروے (ایس ایس جی ایس) نےبتایا ہے کہ بلوچستان میں زیرِ زمین چمن فالٹ لائن میں تیز لرزش ریکارڈ کی گئیہے اور اس علاقے میں اگلے دو دن میں کوئی طاقتور زلزلہ آ سکتا ہے جس کی شدتپر 6 یا اُس سے زیادہ ہو سکتی ہے۔

ایس ایس جی ایس کے مطابق سطح سمندر کے قریب فضا میں برقی چارج کے اتار چڑھاؤکو ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے نقشے میں جامنی رنگ والے علاقوں (بشمولپاکستان کے صوبہ بلوچستان) میں آئندہ چند روز میں طاقتور زلزلہ آ سکتا ہے۔

ایس ایس جی ایس کے مطابق واضح کردہ یہ علاقے صرف ایک تخمینہ ہیں اور درستمقامات کا تعین کرنے کا فی الحال کوئی قابل اعتماد طریقہ نہیں ہے۔

ایس ایس جی ایس نے چمن فالٹ لائن کو انتہائی طاقتور ممکنہ زلزلہ کا ریجن قراردیا ہے۔

چمن فالٹ لائن کیا ہے؟

یہ بھی پڑھیںترکیہ اور شام میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوزکرگئیترکیہ اور شام میں زلزلے کی پیشگوئی 3 روز قبل کر دی گئی تھی

پاکستان میں جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی فالٹ لائن ہے جسے چمن فالٹ سسٹم کہاجاتا ہے، یہ 900 کلومیٹر طویل ہے اور اسی فالٹ سسٹم پر 31 مئی 1935 کی دوپہرکو کوئٹہ میں ہولناک زلزلہ آیا اور کئی ہزار افراد ہلاک ہوگئے۔

اس فالٹ لائن میں افغانستان اور پاکستان کے علاقے آتے ہیں۔

خیال رہے کہ رواں سال نیدرلینڈز سے تعلق رکھنے والے تحقیق کار فرینک ہوگربیٹس نے 3 فروری کو ایک ٹوئٹ کی تھی اور بتایا تھا کہ جلد یا بدیر جنوبی وسطیترکیہ، اردن، شام اور لبنان میں 7 اعشاریہ 5 شدت کا زلزلہ آئے گا، ان کی زلزلےسے متعلق پیشگوئی 3 روز بعد ہی سچ ثابت ہوئی تھی۔

ترکیہ اور شام میں 6 فروری کو شدید ترین زلزلہ آیا تھا جس میں ہزاروں افرادہلاک اور لاکھوں زخمی ہوئے تھے۔

اس کے علاوہ دیہات کے دیہات تباہ ہوگئے۔