لاہور: چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ کپتان اورکوچنگ اسٹاف کی تبدیلی کا فیصلہ ورلڈ کپ کے بعد ہوگا۔ ورلڈ کپ میں کارکردگی کاجائزہ لیں گے اس کے بعد فیصلہ کریں گے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکااشرف نے کہا کہ امید ہے پاکستانی ٹیم ورلڈکپ میں کم بیک کرے گی، ٹیم چند روزقبل ہی بھارت پہنچی ہے، کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے میں تھوڑا وقت لگے گا۔
ذکا اشرف نے کہا کہ وارم اپ میچ میں ٹیم کے کافی اچھے کھلاڑی ریسٹ پر بھی تھے،پریکٹس میچوں میں پرفارم نہ کرنے والی ٹیمیں کم بیک کرتی ہیں، ہمارے پاس بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی جیسے اسٹار کھلاڑی موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ محمد یوسف بڑا نام ہے ان کی پاکستان کے لیے خدمات ہیں لیکنمیرے پاس آپشن نہیں تھا جو کوچز کی ٹیم ملی انہیں آگے لے کر چلے، مکی آرتھرکو نجم سیٹھی کے دور میں رکھا گیا تھا اگر انہیں ہٹایا تو پی سی بی کی بدنامیہوگی۔
ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ مکی آرتھر نے وعدہ کیا تھا وہ ورلڈ کپ میں ٹیم کےساتھ رہیں گے، ابھی ٹیم کھیلنے گئی ہے، کپتان اور کوچنگ اسٹاف میں تبدیلی کافیصلہ ورلڈ کپ کے بعد کریں گے۔
ایک سوال کے جواب میں چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے کہا کہ سینٹرلکنٹریکٹ میں میرا کوئی کردار نہیں۔ کھلاڑیوں کی کیٹیگری پرفارمنس سے مشروط ہے۔ہم پاکستان کرکٹ کے لیے جو بہتر ہوگا وہی کریں گے۔



