قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کے معاملے پر تاحال کوئی پیش رفتنہیں ہوسکی۔ کھلاڑیوں اور بورڈ میں تاحال ڈیڈ لاک برقرار ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے کھلاڑیوں کو تنخواہوں کی عدم ادائیگیکا انکشاف ہوا ہے۔ قومی ٹیم کے کھلاڑی چار ماہ کی تنخواہ سے محروم ہیں، جس کےباعث نئے پلئیرز کو مالی مشکلات کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا سینٹرل کنٹریکٹ بھی تاحال فائنل نہہوسکا، قومی ٹیم کا سینٹرل کنٹریکٹ کے بغیر ورلڈکپ میں شرکت کا امکان ہے، رقومکی ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے حکام کو بغیر اسپانسرلوگو والی شرٹس پہن کر ورلڈکپ میں کھیلنے کی دھمکی بھی دی ہے۔
ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے آئی سی سی سے ملنے والےریونیو میں بھی حصہ مانگ لیا، کہا کہ بورڈ اسپانسر شپ سے ملنے والی رقم میں سےبھی کھلاڑیوں کو حصہ دے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم، شاداب خان، شاہین آفریدی اور وکٹ کیپر محمدرضوان کو 4.5 ملین روپے ماہانہ کا سینٹرل کنٹریکٹ آفر کیا ہے۔



