اسلام آباد: نگراں حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 26 روپے سے زائد اضافہکردیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق آئندہ پندرہ روز کیلیےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ جس کا اطلاق رات بارہ بجےسے 30 ستمبر تک ہوگا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 26 روپے دو پیسے جبکہ ہائیاسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17.34 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 331 روپے 38 پیسے جبکہ فی لیٹرڈیزل کی قیمت 329 روپے 18 پیسے تک پہنچ گئی۔ دوسری جانب لائٹ ڈیزل اور مٹی کےتیل کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔
واضح رہےکہ نگران حکومت کے ایک ماہ میں پٹرول 58روپے43پیسےاورہائی اسپیڈ ڈیزل55روپے78 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔



