برازیل کے شہر ایکر کے جنگلوں میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجےمیں 12 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چھوٹا طیارہ ریو برانکو ایئرپورٹ سے ٹیک آف کرتےہوئے اکرا کے ایمیزون جنگل میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 12افراد ہلاک ہوگئے۔ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ برازیل کے ایمیزون جنگل میں مسافر طیارہ گر کر تباہہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثے کے وقت ماہی گیری کے شوقین افراد چارٹرڈ فلائٹمیں مقابلے میں حصہ لے رہے تھے۔

