اسلام آباد میں موٹر سائیکل پر پابندی

اسلام آباد میں موٹر سائیکل پر پابندی

اسلام آباد میں ہائی سیکیورٹی زون میں موٹرسائیکل چلانے پر پابندی بائیکسکنونشن سینٹر میں کھڑی کی جائیں گی جہاں سے شٹل سروس چلائی جائے گی۔

اسلام آباد کے ہائی سیکیورٹی زون میں یکم نومبر سے موٹر سائیکلوں کے داخلے پرپابندی عائد ہے۔ وفاقی حکومت نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے پولیس اور دارالحکومت کیانتظامیہ کو عملدرآمد کی ہدایات جاری کر دیں۔ ذرائع کے مطابق یکم نومبر سےہائی سیکیورٹی زون جس میں اہم سرکاری دفاتر، سپریم کورٹ اور غیر ملکی سفارتخانے شامل ہیں، میں موٹر سائیکلوں کے داخلے پر پابندی ہوگی۔

انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے تیار کی گئی نئی حکمت عملی کے مطابق کنونشنسینٹر میں موٹر سائیکلیں کھڑی کی جائیں گی جہاں سے ہائی سیکیورٹی زون میںداخلے کے لیے شٹل سروس چلائی جائے گی۔ یہ فیصلہ ہائی سیکیورٹی زون میں ٹریفککی روانی کو کنٹرول کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ بری امام جانے اور جانے کے لیےمتبادل راستہ استعمال کرنا پڑے گا۔ پولیس اور انتظامیہ کو پابندی پر عملدرآمدکی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔