اسرائیل کو فلسطین کے خلاف جنگ مہنگی پر گئی، معاشی ماہرین نے خبر دار کردیا

اسرائیل کو فلسطین کے خلاف جنگ مہنگی پر گئی، معاشی ماہرین نے خبر دار کردیا

فلسطین کے مقبوضہ غزہ کی پٹی میں جاری جنگ نے اسرائیلی معیشت پر منفی اثراتمرتب کیے ہیں۔ اسرائیلی معاشی ماہرین کے مطابق اس جنگ سے اسرائیل کو 17 بلینڈالر کا نقصان ہوا، بعض ماہرین اقتصادیات کے مطابق یہ نقصان 17 بلین ڈالر سےزیادہ ہے۔

تجزیہ کاروں کا اندازہ ہے کہ اسرائیل کا جی ڈی پی کا نقصان اس سال 3 فیصد تکپہنچ سکتا ہے، جبکہ غزہ کے تنازع سے پہلے جی ڈی پی کے 1.5 فیصد تک کی توقع تھی۔

اسرائیلی ماہرین کے مطابق ان اخراجات کو پورا کرنے کے لیے درکار وسائل سال کےآخری دو مہینوں میں 12.5 بلین ڈالر تک پہنچ سکتے ہیں۔ یہ تخمینے بینک آفاسرائیل اور وزارت خزانہ کی غیر سرکاری پیش گوئیوں سے زیادہ ہیں۔

اسرائیل کی 500 بلین ڈالر کی معیشت مشرق وسطیٰ کی سب سے بڑی معیشت میں سے ایکہے، اور غزہ کا تنازع اسرائیلی معیشت پر منفی اثر ڈالنے والا ایک بڑا عنصر ہے۔