پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا، ایک اور اہم رہنما پارٹی چور گئے

پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا، ایک اور اہم رہنما پارٹی چور گئے

سابق رکن قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن وجیہہ قمر نےپاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق انہوں نے سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدرشہباز شریف سے ملاقات کی، جہاں انہوں نے باضابطہ طور پر خود کو مسلم لیگ (ن)کا رکن قرار دیا۔

پارٹی صدر شہباز شریف نے وجیہہ قمر کو خوش آمدید کہا اور مسلم لیگ (ن) میںشمولیت پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر وجیہہ قمر نے محمد نواز شریف، صدر شہبازشریف کی قیادت اور پارٹی کے منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

انہوں نے نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسلم لیگ (ن) کےتاریخی کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ترقی کی قوتوں میں حصہ ڈالنے اور تباہیپھیلانے والی قوتوں کے خلاف مزاحمت کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔

تقریب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال اور ڈپٹی جنرلسیکرٹری عطاء اللہ تارڑ نے بھی شرکت کی۔