ہنڈائی پاکستان نے جمعرات کو ٹویوٹا اور ہونڈا کی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کےبعد اپنی گاڑیوں کی قیمتیں 350,000 روپے تک کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ہنڈائی نشاط نے ایک بیان میں کہا کہ “امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی کرنسیکی قدر کی وجہ سے قیمت میں کمی کی گئی ہے۔
” اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ آ سکتا ہے اور اقتصادیغیر یقینی صورتحال کی وجہ سے قیمتوں میں کمی صرف محدود مدت کے لیے لاگو ہوسکتی ہے۔
