فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے عرب اور مسلم ممالک سے اسرائیل کے ساتھ تعلقاتختم کرنے کی مانگ کی ہے۔ حماس کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اسامہ حمدان نے عرباور مسلم ممالک سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا خاتمہ کرنے اور اپنے سفیروں کوواپس بلانے کی مانگ کی ہے۔
انہوں نے مزید بیان کیا کہ ہم عرب اور اسلامی ممالک اور اقوام متحدہ سے مانگتےہیں کہ وہ [اسرائیلی] جارحیت کو روکنے کیلئے اخلاقی ذمہ داری ادا کریں۔ سعودیعرب نے مغربی ممالک کی دوغلے پن اور منافقت پر سوالات کھڑے کیے ہیں۔
وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نے سخت تنقید کی ہے، کہا کہ مغرب کے دوغلے رویئے کونا منظور کیا جاتا ہے اور اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین کا احترام کرنے کیمجبوری دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نہتے شہریوں کی نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہیں اور ہم بینالاقوامی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین کااحترام کرنے کیلئے سخت کارروائی کرے۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم اس دوغلے پن اور رویے کو نا منظور کرتے ہیں اور بینالاقوامی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیل پر دبائیں ڈالے تاکہ وہ محاصرہختم کرے اور ان فوجی کارروائیوں کو روکے جس کے نتیجے میں بے گناہ جانیں ضائعہوئی ہیں۔

