ووٹ رجسٹریشن کے متعلق بڑی خبر

ووٹ رجسٹریشن کے متعلق بڑی خبر

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ووٹر رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں منگل کو توسیع کردی-

ڈیٹا جمع کرانے اور درست کرنے کی مدت 28 اکتوبر تک بڑھا دی گئی ہے۔ اس حوالے سے فیصلہ منگل کو اسلام آباد میں الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت سہولت کے لیے ہونے والے الیکشن کمیشن کے اجلاس میں کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ای سی پی نے ووٹ کے اندراج، ترسیل اور انتخابی رجسٹر سے ڈیٹا کی درستگی کے لیے 25 اکتوبر کی آخری تاریخ مقرر کی تھی۔ الیکشن کمیشن نے عوام پر زور دیا کہ وہ مقررہ مدت کے اندر اس توسیع کا فائدہ اٹھائیں۔