ٹریفک چالان کی رقم میں اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک کےمطابق، یکم نومبر سے ون وے کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے ہوں گے۔
موٹرسائیکل سوار کو 2 ہزار روپے، گاڑی کو 3 ہزار روپے کا جرمانہ ہوگا۔ ہیلمٹاستعمال نہ کرنے پر موٹرسائیکل سوار کو 500 روپے کا جرمانہ ہوگا، جبکہ ہیڈلائٹ نہ ہونے پر موٹرسائیکل سوار کو 600 روپے کا جرمانہ ہوگا۔
ہیڈ لائٹ نہ ہونے پر گاڑی کو 800 روپے کا جرمانہ اداکرنا ہوگا، اور سگنل توڑنےوالے موٹرسائیکل اور کار سوار کو 500 روپے کا جرمانہ ہوگا۔
رنگین شیشے ہونے پر گاڑی کے چالان کی مد میں 1200 روپے ادائیگی کرنا ہوگی، اورلائسنس کے بغیر موٹرسائیکل سڑک پر لانے والا 1000 روپے کا جرمانہ دے گا۔
